ہونڈا پاکستان نے 2025 کیلئے اپنی موٹر سائیکلز سی ڈی 70 اور سی جی 125کے انسٹالمنٹ پلان کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نئے انسٹالمنٹ پلانز کے تحت صارفین کو 25 فیصد ایڈوانس ادائیگی کے ساتھ تین سال تک قسطوں میں ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ہونڈا پاکستان کی موجودہ موٹر سائیکل لائن اپ مختلف قیمتوں کے ساتھ دستیاب ہے۔ انٹری لیول ماڈل سی ڈی 70 کی قیمت 157,900 روپے سے شروع ہوتی ہےجب کہ پریمیم ماڈل جیسے سی بی 150 کی قیمت 493,900 روپے تک پہنچتی ہے۔کمپنی کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی مختلف اقسام کی قیمتیں بھی جاری کی گئی ہیں جن میں سی ڈی 70،سی جی 125،ہونڈا پرائیڈ اور دیگر ماڈلز شامل ہیں۔
پاکستان میں ہونڈا موٹر سائیکلوں کی تازہ ترین قیمتیں درج ذیل ہیں:
سی ڈی 70: 157,900 روپے
سی ڈی 70 ڈریم: 168,900 روپے
سی جی 125: 234,900 روپے
ہونڈا پرائیڈ: 208,900 روپے
ہونڈا سی جی 125 سیلف: 282,900 روپے
ہونڈا سی بی 125 ایف: 390,900 روپے
ہونڈا سی بی 150 ایف: 493,900 روپے
سی ڈی 70 ماڈل کے اقساط کے منصوبے کے تحت 39,475 روپے (25 فیصد) کی ابتدائی ادائیگی کے علاوہ 1,800 روپے کی پروسیسنگ فیس بھی ادا کرنی ہوگی، جس کے بعد کل 41,275 روپے کی ڈاؤن پیمنٹ درکار ہوگی۔ ماہانہ اقساط کی شرح مختلف مدتوں کے مطابق مختلف ہو گی، جن میں بارہ ماہ کے پلان میں ماہانہ 9,869 روپے، 24 ماہ کے پلان میں 5,116 روپے، اور 36 ماہ کے پلان میں 5,357 روپے کی ماہانہ ادائیگی شامل ہے۔
اسی طرح سی جی 125 ماڈل کے لیے 58,725 روپے (25 فیصد) کی ابتدائی ادائیگی کے ساتھ 1,800 روپے پروسیسنگ فیس ادا کرنا ہوگی، جس کے بعد کل 60,525 روپے کی ڈاؤن پیمنٹ کرنی ہوگی۔ اس ماڈل کے لیے ماہانہ اقساط کی شرحیں بھی مختلف مدتوں کے مطابق ہیں، جن میں 12 ماہ کے پلان میں ماہانہ 14,682 روپے، 24 ماہ کے پلان میں 7,611 روپے، اور 36 ماہ کے پلان میں 7,969 روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی۔
تمام ماہانہ اقساط میں پروسیسنگ چارجز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) بھی شامل کی جائیں گی۔