مشتاق احمد نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ گزشتہ تین سال سے کسی بھی تنظیمی ذمہ داری پر نہیں ہیں اور نہ ہی کسی سطح کے تنظیمی فورم کا حصہ ہیں تاہم ان کا پلیٹ فارم ہمیشہ جماعت اسلامی ہی رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ میںعمران خان اوران کے کارکنان کی جمہوریت کیلئے جدوجہد، قید و بند، جرمانے اور جانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی جمہوری جدوجہد کی حمایت ہمیشہ میرٹ پر کرتے ہیں اور یہ حمایت کسی سیاسی فائدے کے لیے نہیں بلکہ سیاست اور جمہوریت کو بچانے کے لیے کی جاتی ہے۔