صائم ایوب 2024 میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 16ویں نمبر پر براجمان

صائم ایوب 2024 میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 16ویں نمبر پر براجمان

سال 2024 کرکٹ کے میدان میں بننے والے ریکارڈز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کی فہرست نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کی۔

اس فہرست میں پاکستان کے کھلاڑیوںخاص طور پر صائم ایوب اور محمد رضوان نے نمایاں جگہ بنائی۔پاکستان کے صائم ایوب نے 37 چھکے اور 144 چوکوں کے ساتھ 16ویں نمبر پر جگہ بنائی۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان بھی اس فہرست میں شامل ہیں، انہوں نے 35 چھکے اور 108 چوکے لگا کر 21ویں پوزیشن پر اپنا نام درج کرایا۔

مزید پڑھیں: پاکستان ویمن کرکٹر سدرا امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

متحدہ عرب امارات کے کھلاڑی محمد وسیم نے اس سال 37 میچز میں سب سے زیادہ 61 چھکے لگائے اور 1110 رنز بنائے۔ ان کے چوکوں کی تعداد 83 رہی، جس نے انہیں اس فہرست میں پہلی پوزیشن پر جگہ دی۔

آسٹریلیا کے ٹریویس ہیڈ 52 چھکوں اور 162 چوکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے 29 میچز میں 1398 رنز بنائے، اور ان کی کارکردگی بھی شائقین کے درمیان کافی پسند کی گئی۔

بھارت کے یشوی جیسوال تیسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 52 چھکے لگائے اور 23 اننگز میں 1687 رنز بنائے۔ ان کے چوکوں کی تعداد 192 رہی۔

ہانگ کانگ کے بابر حیات چوتھے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 50 چھکے اور 31 چوکے لگائے۔

افغانستان کے رحمان اللہ گرباز 50 چھکوں اور 87 چوکوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے آصف خان نے 27 میچز میں 46 چھکے اور 51 چوکے لگائے، جس کے ساتھ وہ ساتویں نمبر پر ہیں۔

امریکہ کے اینڈریز گوس 28 میچز میں 44 چھکے اور 79 چوکے کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔

جاپانی کھلاڑی کینڈل کاڈوکی-فلیمنگ نے 43 چھکے اور 67 چوکے کے ساتھ نویں پوزیشن پر جگہ بنائی جبکہ ویسٹ انڈیز کے رتھرفورڈ 43 چھکوں اور 50 چوکوں کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *