سابق امریکی صدر جمی کارٹر100 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سابق امریکی صدر جمی کارٹر100  برس کی عمر میں انتقال کرگئے

امریکا کے 39 ویں صدر جمی کارٹر 100 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمی کارٹر 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر رہے ، ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا، انہیں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے پر امن کا نوبیل انعام بھی ملا۔

امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر یکم اکتوبر 1924 کو ریاست جارجیا کے شہر plains میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنا بچپن جورجیا کے شہر آرچری میں گزارا۔

انہوں نے 1946ء میں امریکی نیول اکیڈمی سے گریجویشن کی۔ اس کے بعد انہوں نے امریکی بحریہ میں ملازمت اختیار کی اور وہاں ایک آبدوز میں کام کیا۔

دسمبر 1974 میں انہوں نے اگلے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا اور 1976ء میں یہ انتخاب اپنے نام کیا ، جمی کارٹر کے دور میں مصر اور اسرائیل کے درمیان مشہور کیمپ ڈیوڈ سمجھوتے پر دستخط ہوئے، سمجھوتے کے تحت مصر نے اسرائیل کو تسلیم کیا جب کہ اسرائیل نے جزیرہ نما سینائی کا مقبوضہ علاقہ مصر کے حوالے کیا۔

جمی کارٹر نے شاہ ایران کی حمایت کی، ایران میں انقلاب کے بعد امریکا اور ایران کے تعلقات خراب ہوئے، ایرانی طلبہ کے ایک گروپ نے تہران کے امریکی سفارت خانے پر قبضہ کرکے 52 امریکی سفارت کاروں اور شہریوں کو یرغمال بنایا۔

رپورٹس کے مطابق ان یرغمالیوں کو چھڑانے میں ناکامی پر امریکا میں جمی کارٹر کی حمایت میں کمی ہوئی اور وہ 1980 میں اگلا الیکشن ریگن سے ہار گئے۔

جمی کارٹر امریکی صدور میں سب سے زیادہ عمر پانے والے صدر تھے اور پہلے صدر تھے جنہوں نے سو برس کی عمر پائی۔

سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا ہونگی

امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے جمی کارٹر کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور دنیا نے ایک غیرمعمولی رہنما، سیاست دان اور انسان دوست کو کھو دیا ہے، جمی کارٹر کی شخصیت اصول، ایمان اور انسان دوستی کی علامت تھی۔

جوبائیڈن نے مزید کہا کہ جو شخص با مقصد اور بامعنی زندگی گزارنے کا مطلب جاننا چاہتا ہے وہ جمی کارٹر کی شخصیت کا مطالعہ کرے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *