آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کو 184 رنز سے شکست د ے دی ، اس ہار کے بعد بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دوڑ سے بھی باہر ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے چوتھے ٹیس میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو کامیابی کیلئے 340 رنز کا ہدف دیا لیکن پوری بھارتی ٹیم صرف 155 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ یشوی جیسوال کے علاوہ کوئی بھی بھارتی کھلاڑی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
صرف دو ہی انڈین کھلاڑ ی یسوی جیسوال اور رشب پنت ڈبل فگر میں داخل ہو سکے ، رشب پنت نے 30 رنز بنائے ۔ باقی تمام کھلاڑی آ نے کے فوراً بعد ہی پولین لوٹتے رہے ۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 474 رنز جوڑے جس میں میزبان ٹیم کے سٹیون سمتھ نے بارتی با ؤلرز کی خوب پٹائی کی140 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر بڑا ٹوٹل بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔
اوپننگ پر آنے والے سیم، جن کی کوہلی کے ساتھ میدان میں تلخ کلامی آج کل موضوع بحث بنی ہوئی ہے جبکہ کوہلی کو ان کے ساتھ پنگا لینا بھی مہنگا پڑا ۔ انہوں نے 60 رنز بنائے جبکہ مارنس لبوشین 72 ، عثمان خواجہ 52 رنز جبکہ پیٹ کمنز 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4،رویندرجدیجہ نے3 ، آکاش دیپ نے2 اور واشنگٹن سندر نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ کھائی ۔
۔474 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی آل ٹیم 369 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور 105 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کی جانب سے نتیش کمار ریڈی 114 اور یشوی جیسوال 82 رنز کیساتھ نمایاں اسکورر رہے ، ویرات کوہلی 36، رشب پنت 28 ، کے ایل راہول 24 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو پایا ۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگ میں 234رنز بنائے اور بھارت کو جیت کیلئے 340 رنز کا ہدف دیا ۔ آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر کونسٹاس صرف 8 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔ بمراہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے ، مارنس لبوشین 71 اور پیٹ کمنز 41 ، نیتھن لیون 41 رنز کیساتھ نمایاں رہے ۔