یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جس کے بعد یہ 250 روپے 20 پیسے فی لیٹر تک آ سکتی ہے۔
سال 2025 کا آغاز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کے ساتھ متوقع ہے,ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 3.62 روپے فی لیٹر اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہےجس سے ڈیزل 259 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں طلب اور رسد کے مسائل نہ ہونے کے باوجود جغرافیائی اور سیاسی عوامل قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔
شام کی موجودہ صورتحال اور امریکہ کی نئی قیادت عالمی مسائل کے حل کے لیے کیے جو اقدامات کرے گی اس سے غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے۔ پیٹرول پر پریمیم 8.69 ڈالر فی بیرل لگایا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.03 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد یہ 151.97 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 30 پیسے کے اضافے کے ساتھ اس کی نئی قیمت مقرر ہونے کا امکان ہے۔ معمولی اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 161.71 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 2024 ،پنجاب کا گرم ترین سال ،موسم کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا