میلبورن ٹیسٹ: آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کی فائنل تک رسائی مشکل

میلبورن ٹیسٹ: آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کی فائنل تک رسائی مشکل

میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر اس کی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں  فائنل تک رسائی مشکل بنا دی ہے۔

 میلبورن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے شکست دےکر  بھارت کے  ٹیسٹ چیمپئن شپ کھیلنے کے خواب چکنا چور کردیئے ، کینگروز نے 5 ٹیسٹ میچوں  کی سیریز میں 2-1 کی برتری بھی حاصل کر لی،  بھارت کی ٹیم 340 رنز کے ہدف کے جواب میں 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت کے 9 کھلاڑی ڈبل فگرز میں ہی نہ جا سکے۔

قبل ازیں سنچورین ٹیسٹ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد جنوبی افریقا تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چوتھا ٹیسٹ : آسٹریلیا نےبھارتی ٹیم کو 184 رنز سے شکست دیدی

 بھارت کو فائنل تک رسائی کیلئے آسٹریلیا کیخلاف دونوں ٹیسٹ جیتنا ہونگے، وہ اگر ایک جیتا اور دوسرا ڈرا کیا تو اسے سری لنکا پر انحصار کرنا ہوگا اور سری لنکا آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی فتح حاصل کرے تو بھارت کوالیفائی کرجائیگا۔

 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل انگلینڈ کے تاریخی لارڈز گراؤنڈ میں 11 جون 2025 سے شروع ہوگا جس میں جنوبی افریقا کے مدمقابل دوسری ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے، پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ 2 ٹیمیں ہی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلیں گی۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہر ٹیم 2 سال کے سائیکل میں میچز کھیلتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *