عطاء تارڑ نے وفاق کا وائٹ پیپر خیبرپختونخوا کے کھاتے میں ڈال دیا:بیرسٹر سیف کا الزام

 عطاء تارڑ نے وفاق کا وائٹ پیپر خیبرپختونخوا کے کھاتے میں ڈال دیا:بیرسٹر سیف کا الزام

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عطا ء اللہ تارڑ نے وفاقی حکومت کا وائٹ پیپر کاپی کر کے خیبر پختونخوا کے کھاتے میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عطاء تارڑ روزانہ کوئی نہ کوئی ایسی بات کر جاتے ہیں جس سے ان کی نااہلی سامنے آجاتی ہے ، کل انہوں نے خیبرپختونخوا کی معیشت پر بات کر کے بڑے بڑے معیشت دانوں کی ہنسی نکال دی۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے اضافہ کیلئےدباؤ

ان کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ نے وفاق کا وائٹ پیپر کاپی کر کے خیبر پختونخوا کے کھاتے میں ڈال دیا ہے، خیبرپختونخوا کے قرضے وفاق کے مقابلے میں اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں ہیں ، خیبرپختونخوا کا کل قرضہ صرف 725 ارب روپے ہے جبکہ وفاق ہر مہینے اتنا ہی قرض لیتا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف کے حالیہ دو سالہ اقتدار میں پاکستان کا قرضہ 27 ہزار ارب روپے بڑھا۔

خیبرپختونخوا کا قرض بھی وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بڑھا ہے۔ صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ موجودہ وفاقی حکومت کے دور حکومت میں روپے کی قدر کم اور فارن کرنسی کی قدر بڑھی ہے، اس وجہ سے تقریباً ساڑھے 3 سو ارب روپے قرضہ بڑھا ہے ورنہ صوبے کا ٹوٹل قرضہ آج 400 ارب روپے ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے تحفظات دور نہ ہونے پر حکمران اتحاد سے علیحدگی کا عندیہ دیدیا : حسن مرتضیٰ

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ گزشتہ نو مہینوں میں صحت کارڈ پر 7 لاکھ 80 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج ہو چکا ہے، یونیورسٹیوں کا چانسلر وزیر اعلیٰ کو اس لئے بنایا ہے کہ گورنر وائس چانسلرز کی تعیناتی میں روڑے اٹکا رہے تھے، گزشتہ نگرا ن حکومت نے سوشل میڈیا کے حوالے سے بہت کوشش کی مگر کچھ ہاتھ نہیں آیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *