Skip to content
اب کسی دوسری ڈیوائس کے لیے صارف کو نئے چارجر کی ضرورت نہیں ہوگی
Home - ٹیکنالوجی - اب کسی دوسری ڈیوائس کے لیے صارف کو نئے چارجر کی ضرورت نہیں ہوگی
اب کسی دوسری ڈیوائس کے لیے صارف کو نئے چارجر کی ضرورت نہیں ہوگی ، تمام نئی ڈیوائسز یوایس بی ’سی‘ کے چارجرز ہی سے چارج ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے تمام 27 ممالک میں نئے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، ڈیجیٹل کیمروں، ہیڈ فونز، اسپیکرز اور کی بورڈ کا چارجر ایک ہی قسم کا ہوگا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مینو فیکچررز پابند ہوں گے کہ تمام نئی ڈیوائسز یوایس بی ‘سی’ کے چارجرز ہی سے چارج ہوں گی۔
یاد رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ایک ہی چارجر کا قانون 2022 میں منظور کیا گیا تھا، جس پر باضابطہ عملدرآمد ہفتہ 28 دسمبر سے شروع ہوگیا ہے۔
اس فیصلے سے صارفین کو سالانہ 208 ملین ڈالرز بچت ہونے کا امکان ہے جبکہ ایک ہزار ٹن سالانہ فضلے سے بھی دنیا بچ سکے گی۔