ایتھوپیا میں انتہائی المناک حادثہ پیش آیا، جب شادی میں شرکت کیلئے جانے والے 71 باراتی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا کے ضلع بونا میں پیش آیا جہاں باراتیوں سے لدا ہوا ایک ٹرک بے قابو ہوکر دریا میں گر گیا، جس کے باعث 71 باراتی ہلاک ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو بونا جرنل اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔