تیاری کر لیں ،2024ءکے اختتام پر لوگوں کو سیاہ چاند دیکھنے کا موقع میسر آئے گا ، سیاہ چاند شمسی مہینے کا دوسرا نیا چاند ہوتا ہے یا گہری رنگت کا چاند ہوتا ہے۔
سیاہ چاند کی رنگت اتنی گہری ہوتی ہے کہ وہ بنیادی طور پر نظر ہی نہیں آتا کیونکہ وہ سورج کی روشنی سے روشن نہیں ہوتا۔ اگرچہ ماہر فلکیات کی اس حوالے سے کوئی سرکاری اصطلاح نہیں ہے تاہم بہت سے شوقین ستارے دیکھنے والے اور ماہر فلکیات اس واقعہ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سیاہ چاند آج بروز پیر30 دسمبر 2024 کو مشرقی وقت کے مطابق شام 5بج کر 27 منٹ پر نمودار ہوگا۔ امریکہ میں لوگ اسے آج کے دن ہی دیکھ سکیں گے، جبکہ یورپ، افریقہ اور ایشیا کے لوگ اسے کل بروز منگل 2024ء کے اختتام پر دیکھیں گے ۔
پاکستان اور بھارت کےلوگ بھی 31 دسمبر کی رات 3:57 پر کالا چاند دیکھ سکیں گے۔ کالا چاند اُس وقت ظاہر ہوتا ہے جب سورج اور چاند اُوپر نیچے ہوتے ہیں اور چاند کا روشن پہلو زمین سے پوشیدہ ہوتا ہے چونکہ چاند ہر 29.5 دن میں زمین کے گرد گھومتا ہے ، اس لیے کبھی کبھی ایک مہینے میں دو نئے چاند ہوتے ہیں، جنہیں بلیک مون کہا جاتا ہے۔
بلیک مون کے دوران چاند اس وقت تک نہیں دیکھا جا سکتا جب تک کہ سورج کو گرہن نہ لگا ہو۔ اگرچہ کالا چاند خود سے نمودار نہیں ہوتا لیکن رات کے ٹائم آسمان پر اس کے اثرات ظاہر ہو نگے ۔ یہ تاریکی ہمیں ستاروں، سیاروں اور دور کی کہکشاؤں کو زیادہ واضح طور پر دیکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔