خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کا ذمہ دار فیض حمید ہے، انہیں اس کی سزا دینی چاہیے، میاں افتخار

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کا ذمہ دار فیض حمید ہے، انہیں اس کی سزا دینی چاہیے، میاں افتخار

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ فیض حمید نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کا جو بیج بویا، انہیں اس کی سزا دینی چاہیے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران میاں افتخار حسین نے کہا کہ دہشتگردی اور بدامنی پھیلانے والے افراد اس دھرتی کے دشمن ہیں اور ان سب کو فیض حمید کی طرح سزا دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ملک دشمن سرگرمیوں کی وجہ سے پاکستان ایک بار پھر مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔

میاں افتخار حسین نے موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے امن و امان کی بحالی میں ناکامی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں امن قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جس کی بھی ذمہ داری ہے، وہ اپنی ذمہ داری ادا کرے۔ میاں افتخار حسین نے بتایا کہ جنوبی اضلاع میں دہشتگردی کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں تک محدود ہو گئے ہیں اور ضلع باجوڑ میں بھی دہشتگردی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں آپریشن شروع ہو چکا ہے اور شانگلہ کے حالات بھی بدتر ہیں۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ ان حالات میں یہ واضح ہو چکا ہے کہ پورے صوبے میں دہشتگردی پھیل چکی ہے اور اس کا ذمہ دار موجودہ صوبائی حکومت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *