ایپل نے آئی فون 14 اور آئی فون ایس ای کی فروخت بند کر دی

ایپل نے آئی فون 14 اور آئی فون ایس ای کی فروخت بند کر دی

ایپل کمپنی نے آئی فون14، آئی فون 14 پلس اور تیسری جنریشن کے آئی فون ایس ای کی فروخت بند کر دی ہے۔

یہ فیصلہ کمپنی نے یورپی یونین کی ہدایات کے تناظر میں کیا ہے، ایپل نے انتیس ممالک میں ان فونز کی فروخت بند کردی ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے 28 دسمبر سے صرف ٹائپ سی چارجر سے چلنے والی ڈیوائسز کے بارے میں حکم دیا ہے، جس کے پیش نظر یورپی یونین کے ممالک میں اب ایک ہی چارجر سے تمام موبائل اور دیگر الیکٹرک حالات چارج کئے جا سکیں گے۔

یورپی یونین نے یہ فیصلہ 2022ء میں کیا تھا اور کمپنیوں کو دو سال سے زائد عرصے کی مہلت دی تھی لیکن اب اس قانون کا اطلاق 28 دسمبر سے ہو گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *