عمران خان کو 6 جنوری کو سزا سنائی جاسکتی ہے، سلمان اکرم راجہ

عمران خان کو 6 جنوری کو سزا سنائی جاسکتی ہے، سلمان اکرم راجہ

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمات کا ماضی یہی بتاتا ہے کہ 6 جنوری کو انہیں سزا سنائی جا سکتی ہے۔

سلمان اکرم راجا نےنجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے کہا کہ سرکار کو اس کیس میں ایک پیسے کا بھی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کوئی مالی فائدہ پہنچا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں یہ پیسہ ثابت نہیں ہو سکا کہ یہ پاکستان کی ملکیت ہےلیکن پھر بھی یہ پیسہ پاکستان آ گیا ہے اور ریاست کے خزانے میں جمع ہے۔ اس سب کے باوجود اس مقدمے کی نوعیت سمجھ سے بالاتر ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا ڈیل کر کے باہر نہ آنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ چاہے عدت کا مقدمہ ہو، سائفر یا توشہ خانہ کا مقدمہ ہو، یہ تمام مقدمات عمران خان پر سیاسی دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیںتاہم عمران خان ان سیاسی حربوں میں نہیں آئیں گے اور وہ کسی بھی قسم کے عہدے یا حکومت کے حصول کے لیے نہیں لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا مقصد صرف پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جھوٹ اور جبر کی بنیاد پر قائم نظام کو تبدیل کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *