عمران خان کی رہائی عوامی طاقت کے ذریعے ہوگی، علی امین گنڈاپور

عمران خان کی رہائی عوامی طاقت کے ذریعے ہوگی، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی بیرونی دبائو پر یقین نہیں رکھتے، عمران خان کی رہائی عوامی طاقت کے ذریعے ہوگی۔

انہوں نےنجی ٹی وی کیساتھ گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی بیرونی دباؤ پر یقین نہیں رکھتی اور صرف اللہ کی ذات پر بھروسہ کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خاطر عمران خان نے اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو 6 جنوری کو سزا سنائی جاسکتی ہے، سلمان اکرم راجہ

علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ وہ خود مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہوں گے اور پارٹی کے موقف کو مضبوط طریقے سے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ صرف پاکستان کے مستقبل کے لئے کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کو بیرونی طاقتوں کی ضرورت نہیں کیونکہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کی رہائی عوامی طاقت سے ہوگی، اور اس کے لیے کسی بیرونی دباؤ کا سہارا نہیں لیا جائے گا۔دوسری جانب، اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 2 جنوری کو طلب کر لیا ہے، جس میں پی ٹی آئی بانی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ رکھے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *