صادق خان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کا پہلے سے ہی یہ ایک اعزاز تھا کہ وہ جس شہر سے پیار کرتا ہے اس کی خدمت کررہا ہے، نائٹ کا اعزاز ملنے پر وہ بہت فخر محسوس کررہے ہیں۔
دوسری جانب صادق خان کو نائٹ کا اعزاز ملنے پر فارن سیکرٹری ڈیوڈ لیمی نے مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ صادق نے اسکول ڈنر کی مفت فراہمی، صاف ہوا اور کونسل کے ریکارڈ گھر بنانے کے لیے اقدامات کیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نائٹ کا اعزاز ملنے سے اب صادق خان کے نام سے پہلے سر بھی لکھا جائے گا۔