ایف آئی اے کی کارروائی: جعلی ادویات کی فراہمی میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی: جعلی ادویات کی فراہمی میں ملوث ملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA) کی اینٹی کرپشن سرکل نے اسلام آباد کے موٹروے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی جعلی اور غیر معیاری ادویات کی تیاری اور فروخت میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ تھی، جس کی ہدایات وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے دی تھیں۔FIA کے حکام کے مطابق، خفیہ اطلاع ملنے پر ایک گاڑی کو روکا گیا جس میں جعلی اور ممنوعہ ادویات چھپائی گئی تھیں۔

ملزم کی شناخت محمد زمان کے نام سے ہوئی، اور اس کی گاڑی سے 50,000 سے زائد جعلی، غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزم نے ان ادویات کو ڈی آئی خان سے لاہور اور دیگر شہروں میں سپلائی کرنا تھا۔ اس کارروائی میں ڈرگ انسپیکٹر بھی FIA کے ساتھ موجود تھا تاکہ برآمد شدہ ادویات کی تفصیلات اور ان کی غیر قانونی حیثیت کو مزید واضح کیا جا سکے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے اور مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر ملوث افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

اس کارروائی کو وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی جانب سے جعلی اور ممنوعہ ادویات کی تیاری اور فراہمی کے خلاف چلائے جانے والے کریک ڈاؤن کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *