بادشاہ چارلس نے میئر لندن صادق خان کو “سر” کا خطاب دے دیا

بادشاہ چارلس نے میئر لندن صادق خان کو “سر” کا خطاب دے دیا

لندن کے میئر صادق خان کو نائٹ کے اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیاجوعوامی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے لندن کے میئر صادق خان کو ان کی شاندار عوامی خدمات کے اعتراف میں نائٹ کا معتبر اعزاز دیا ہے۔ یہ اعزاز لندن کے شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں ان کی کاوشوں کا اعتراف ہے جو نہ صرف ان کے کیریئر بلکہ برطانوی سیاست کی تاریخ میں بھی ایک اہم سنگ میل ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق صادق خان جواس سال مسلسل تیسری بار لندن کے میئر منتخب ہوئے ہیں، اب “سر” کے خطاب سے بھی پہچانے جائیں گے۔ یہ اعزاز ان کی سماجی خدمات اور شہری مسائل کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات کا انعام ہے۔ یہ اعزاز حاصل کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صادق خان نے کہا، “یہ میرے لیے انتہائی  فخر کا لمحہ ہے۔ جنوبی لندن میں ایک عام خاندان میں پرورش پاتے ہوئے میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن میں لندن کا میئر بنوں گا اور آج نائٹ کے اس معزز اعزاز سے نوازا گیا ہوں۔ یہ سب میری ٹیم اور لندن کے شہریوں کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔”

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں چھوٹا طیارہ سمندر میں گر گیا، خاتون پاکستانی پائلٹ سمیت دو افراد جاں بحق

برطانوی فارن سیکرٹری ڈیوڈ لیمی نے صادق خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ لندن کے عوام کے لیے امید کی کرن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صادق خان نے اسکول کے بچوں کے لیے مفت کھانے کی فراہمی، صاف ہوا کے منصوبے، اور رہائشی مسائل کے حل کے لیے مثالی اقدامات کیے ہیں۔ لیمبی نے مزید کہا کہ یہ ہماری قوم کی خوبی ہے کہ ایک بس ڈرائیور کا بیٹا نہ صرف کابینہ میں شامل ہوا بلکہ لندن جیسے عظیم شہر کا میئر بھی بنا۔ صادق خان کی زندگی محنت اور عوامی خدمت کی علامت ہے۔ ان کا نائٹ کا اعزاز صرف ان کی کامیابی نہیں بلکہ برطانیہ میں تنوع اور برابری کی اہمیت کا مظہر بھی ہے۔ یہ اعزاز نوجوان نسل کو یہ پیغام دیتا ہے کہ لگن اور محنت سے دنیا کی کسی بھی چوٹی کو سر کیا جا سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *