وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ان دنوں سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ اپنے لباس کے انتخاب اور تیاری کے باعث بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے اور حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی شادی کی دیگر تقریبات کی طرح ولیمے پر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لباس توجہ کا مرکز بن گیا۔
اس موقع پر زید حسین کے ولیمے کی تصاویر جہاں وائرل ہوئیں وہیں مریم نواز کے ملبوسات کے چرچے بھی عام رہے۔
مریم نواز نے زید حسین کے ولیمے کیلئے پاکستان کے نامور فیشن برانڈ کا تیار کردہ خوبصورت لباس زیب تن کیا، مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم کا لباس customized versionہے جس کی قیمت 12 لاکھ 20 ہزار ہے۔
اس سے قبل مریم نواز نے زید حسین کی بارات پر ایک اور پاکستانی فیشن برانڈ کا لباس زیب تن کیا تھا جس کی قیمت 3 لاکھ60 ہزار تھی۔
دوسری جانب مریم نواز کے ہمراہ ان کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں جنہوں نے زید حسین کی بارات کے موقع پر والدہ کی طرح فیشن برانڈ Muse کے ہی پنک جوڑے کا انتخاب کیا۔
اس سے قبل صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ نے زید حسین کے نکاح پر بھارتی معروف فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کے جوڑے کا انتخاب کیاتھا جس کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے بتائی گئی تھی۔