دنیا بھر میں 2025 کے نئے سال کا استقبال کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں، اور یہ جشن مختلف ممالک میں اپنی منفرد ثقافتوں اور روایات کے مطابق منایا جائے گا۔ ٹائم زونز کی وجہ سے یہ خوشی کا موقع تقریباً 11 گھنٹے تک جاری رہے گا، نئے سال کا آغاز بحر الکاہل میں واقع کیریباتی کے لائن جزائر سے ہو چکا ہے۔ سب سے آخر میں امریکی ساموا، بیکر آئی لینڈ اور ہاؤلینڈ جزیرے وہ آخری مقامات ہوں گے جہاں نئے سال کا استقبال کیا جائے گا۔
دنیا کے تمام ممالک میں نئے سال کا آغازسب سے پہلے نیوزی لینڈ سے پاکستانی وقت کے مطابق رات 4 بجے شروع ہوا، جہاں شاندار آتشبازی اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے بعد روس کے دور دراز جزائر میں شام 5 بجے، اور شام 6 بجے آسٹریلیا میں نئے سال کا آغاز ہوگا، جہاں مختلف شہروں میں روشنیوں کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ ایشیائی ممالک جیسے جاپان، جنوبی کوریا، فلپائن اور دیگر ممالک میں بھی نئے سال کا استقبال کیا جائے گا۔
پاکستان اور اس کے قریبی ممالک جیسے بھارت، نیپال، سری لنکا اور بنگلا دیش میں بھی 2025 کے آغاز پر خوشیوں کا سماں ہوگا، اور مختلف شہروں میں جشن منانے کے لیے تقریبات اور آتشبازی کا اہتمام کیا جائے گا۔ پاکستان میں 2025 کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے ہوگا۔
آخر میں امریکی وقت کے مطابق نیا سال امریکی ساموا میں شروع ہوگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں 2025 کے نئے سال کا جشن اختتام پذیر ہوگا۔ یہ عالمی جشن مختلف ثقافتوں، روایات، اور انداز میں منایا جائے گا، جس سے یہ لمحہ دنیا بھر کے لیے ایک یادگار تجربہ بن جائے گا۔
نئے سال کے آغاز پر ہر ملک اپنی منفرد انداز میں خوشی مناتا ہے، اور یہ دن دنیا بھر کے لوگوں کے لیے خوشی اور خوشحالی کی نوید لاتا ہے۔