جنوری کے پہلے ہفتے میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشنگوئی

جنوری کے پہلے ہفتے میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے جنوری 2025 کے پہلے ہفتے کے دوران ملک بھر میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کی پیش گوئی کردی۔

یکم سے 6 جنوری تک مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی جو گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا سبب بنیں گی۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 1 سے 5 جنوری تک بالائی علاقوں میں جیسے دیر، سوات، شانگلہ اور مہند میں برفباری کی توقع ہے، جبکہ مری اور گلیات میں بھی وقفے وقفے سے برفباری ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: رجب المرجب کا چاند یکم جنوری کو نظر آنے کا امکان

اسلام آباد، پوٹھوہار، سرگودھا اور سینٹرل پنجاب کے مختلف شہروں میں 2 سے 6 جنوری تک بارش کی پیش گوئی ہے، جبکہ جنوبی پنجاب میں 2 سے 5 جنوری تک بارش ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں یکم سے 4 جنوری تک چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، چاغی، نوشکی، قلات اور ہرنائی میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

بالائی سندھ میں بھی 3 سے 4 جنوری تک بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ برفباری کے باعث بالائی علاقوں میں سڑکوں کی بندش کا امکان ہے، جس سے سفر میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ بارشوں کے بعد میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافے کی توقع ہے، جبکہ موسم میں سردی کی لہر بھی آئے گی۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والوں کو برفباری اور سڑکوں کی بندش کے حوالے سے محتاط رہنے کی نصیحت کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *