عالمی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں

عالمی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سال کے آخری دن کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر بھی سستا

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی اور فی اونس سونا 2872 ڈالر پر مستحکم رہا۔ واضح رہے کہ سال 2024 کے دوران پاکستان میں سونے کی قیمت میں 23.9 فیصد (52,600 روپے) کا اضافہ ہوا۔

سونے کی فی تولہ قیمت سال 2024 میں 77,100 روپے کے بینڈ میں رہی۔ سال 2024 میں سونے کی فی تولہ بلند ترین قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے تک پہنچی، جبکہ کم ترین قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے رہی۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس کے مطابق سونے کی عالمی قیمت 552 ڈالر بڑھ کر 2614 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ عالمی قیمت میں 26.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سال 2024 میں سونے کی فی اونس عالمی قیمت 774 ڈالر کے بینڈ میں رہی، اور سونے کی بلند ترین قیمت 2784 ڈالر فی اونس جبکہ کم ترین قیمت 2010 ڈالر فی اونس رہی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *