حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے تاہم سب سے زیادہ تیل استعمال کرنے والے ممالک میں مانگ کی کمی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں مسلسل دوسرے سال کم ہورہی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ آئل 74 ڈالرز فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 71 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2024 کے دوران برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت میں 3.2 فیصد جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 0.1 فیصد کمی ہوئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی کے اثرات کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت یکم جنوری 2025 سے اگلے پندرہ دن تک 3.62 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔