مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے ریلیف، سال ِنو پر ایل پی جی سستی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ماہ جنوری کیلئے ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 47 روپے 43 پیسے سستا کر دیا گیا۔ فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے ایک پیسے کی کمی کر دی گئی۔ اوگرا نے ماہ جنوری کیلئے ایل پی جی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ماہ جنوری کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 250 روپے 28 پیسے مقرر کر دی گئی۔
نوٹیفیکشن کے مطابق 11.8کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 953 روپے مقررکی گئی۔رواں ماہ کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 3 ہزار 79 روپے مقرر تھی۔
دوسری جانب نئے سال پر حکومت کی جانب سے پیٹرول کی کمی کا تحفہ جبکہ ڈیزل کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے عوام کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا یا انہیں ریلیف ملے گا اس کا فیصلہ آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے سے فی لٹر سے زائد اضافہ متوقع ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں کو برقرار رکھا جا سکتا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔
پٹرولیم ڈویژن ذرائع نے بتایاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 31 دسمبر کو ہوگا، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کرینگے۔
توقع ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی لیکن اس حوالے سے صورتحال سرکاری نوٹیفکیشن کے بعد واضح ہوگی۔