رجب المرجب کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

رجب المرجب کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: رجب المرجب کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔

رجب المرجب 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں آج نماز عصر کے بعد منعقد ہوں گے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد آج شام 4:45 پر وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہونے والے زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق زونل کمیٹیوں سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد باقاعدہ اعلان کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *