پاک فوج نے پاکستانی قوم کو نئے سال 2025 کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے عزم، قربانیوں، اور خدمات کا اعادہ کیا۔
2024 کے دوران بے شمار اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے باوجود پاک فوج نے ملک کی حفاظت اور امن کو یقینی بنایا۔ ہر محاذ پر دشمن کے خلاف ڈٹ جانے والے پاک فوج کے سپاہی اور افسران نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
سرحدوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے نئے سال کے موقع پر قوم کو خصوصی پیغامات بھیجتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی آخری سانس تک ملک و قوم کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے بارڈر مکمل طور پر محفوظ ہیں اور ہم ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
لائن آف کنٹرول پر موجود سپاہیوں نے ایل او سی کے دونوں اطراف رہنے والے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک خواہشات ہمیشہ اپنی قوم کے ساتھ ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ نیا سال پاکستان کے لیے امن، ترقی، اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سال2025ء کا آغاز ، صدر، وزیراعظم کا مضبوط پاکستان کیلئے اجتماعی کوششوں پرزور