بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
نیپرا کی رپورٹ نے بجلی کے بلوں میں شامل مختلف چارجز اور ٹیکسز کا انکشاف کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ بجلی کی خالص قیمت صرف 7 روپے 62 پیسے فی یونٹ ہے لیکن اضافی چارجز کی وجہ سے یہ 45 روپے فی یونٹ تک پہنچ جاتی ہے۔
نیپرا رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمت میں 15 روپے 28 پیسے فی یونٹ مختلف ٹیکسز شامل کیے جاتے ہیں اور آئندہ سال کے لیے 67 پیسے فی یونٹ ایڈوانس شامل کیے جاتے ہیں۔ صارفین کو 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ ڈسکوز مارجن ادا کرنا پڑتا ہے ساتھ ہی ایک پیسہ فی یونٹ کی ایڈجسٹمنٹ بھی کی جاتی ہے۔ ٹرانسمیشن چارجز کے طور پر 1 روپے 37 پیسے فی یونٹ وصول کیے جاتے ہیں۔ کپیسٹی پیمنٹ کے لیے 17 روپے 1 پیسہ فی یونٹ ادا کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
نیپرا کے مطابق صارفین صرف بجلی کی خالص قیمت ادا نہیں کر رہے بلکہ 7 مختلف چارجز، ٹیکسز اور ایڈجسٹمنٹس کی مد میں اضافی بوجھ برداشت کر رہے ہیں۔ یہ تمام عوامل مل کر بجلی کی قیمت کو ناقابل برداشت سطح پر لے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر آج مزید مہنگا، سال 2024ء میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 1.17 فیصد اضافہ