بڑے اسٹینڈز پر چھوٹے طیاروں کی پارکنگ کا کامیاب تجربہ: اسلام آباد ایئرپورٹ

بڑے اسٹینڈز پر چھوٹے طیاروں کی پارکنگ کا کامیاب تجربہ: اسلام آباد ایئرپورٹ

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑے طیاروں کے لیے مخصوص اسٹینڈز پر چھوٹے طیارے پارک کرنے کا تجربہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

پی اے اے کے مطابق، اس اقدام کا مقصد آپریشنل لچک، کم ٹرن اراؤنڈ وقت، اور مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔فلائٹ PA231 (A321-200) اور PF769 (A320-200) کو بالترتیب اسٹینڈ 06 اور 07 پر کامیابی سے پارک کیا گیا، جس دوران پیسنجر برج اور گراؤنڈ پاور یونٹ مکمل طور پر فعال رہے۔

یہ بھی دیکھیں:نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ڈالر بھی سستا

پی اے اے کے حالیہ اقدام کے تحت 9 میں سے 8 بڑے اسٹینڈز کو چھوٹے طیاروں کے لیے بھی موزوں بنایا گیا ہے جس سے نہ صرف ایئرپورٹ کی آپریشنل استعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ آمدنی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق یہ تجربہ مستقبل میں مسافروں کو مزید سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *