ملکی معیشت کی بحالی کے اثرات کے تحت اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
فیصل آباد کی غلہ منڈی میں گزشتہ دو ماہ کے دوران دالوں، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق، دالوں کی قیمتوں میں 50 روپے سے 100 روپے فی کلو تک کمی آئی ہے، جب کہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں 30 روپے فی کلو تک کم ہوئیں۔
فیصل آباد میں دال چنا کی قیمت 375 روپے سے کم ہوکر 295 روپے فی کلو ہوگئی، کالے چنے 300 سے 250 روپے، اور دال ماش 90 روپے کی کمی کے ساتھ 430 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہی ہے۔
نئی قیمتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مقامی انتظامیہ نے کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔