آئی ایم ایف کے مطالبے پر سرکاری ملازمین کی پنشن طریقہ کار تبدیل

آئی ایم ایف کے مطالبے پر سرکاری ملازمین کی پنشن طریقہ کار تبدیل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر سرکاری ملازمین کی پنشن کے حساب کتاب کا طریقہ کار تبدیل کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن میں اس تبدیلی کے تحت سرکاری افسران اور ملازمین پر ڈبل پنشن لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس سے قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت خزانہ نے وضاحت کرتے ہوئے پنشن کی نئی شرائط کے مطابق سرکاری افسران کیلئے طریقہ کار تبدیل کردیا گیا جس کے تحت اب وہ صرف ایک ہی پنشن حاصل کرسکیں گے اور پہلی پنشن پر ہر سال اضافے کا اطلاق ہوگا۔

اس نئے طریقہ کار کے مطابق، آئندہ پنشن سروس کے آخری 24 مہینوں کی بنیاد پر مقرر کی جائے گی۔ مزید برآں، پے اینڈ پنشن کمیشن ہر تین سال بعد بنیادی پنشن پر نظرثانی کرے گا۔ یہ اقدامات پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات کی روشنی میں کیے گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *