اسلام آباد: چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے سال نو پر مستحق خواتین کی امداد کیلئے بڑا اعلان کردیا۔
سینیٹر روبینہ خالد نے اعلان کیا ہے کہ جنوری 2025 سے بینظیر کفالت سہہ ماہی قسط کی رقم 10,500 روپے سے بڑھا کر 13,500 روپے کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سال بینظیر ہنر مند پروگرام کے لئے وقف کیا جائے گا تاکہ مستحق افراد خود اپنا روزگار شروع کرکے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔
سینیٹر روبینہ خالد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رواں سال بھی ایمانداری کے ساتھ پسماندہ طبقات کی خدمت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے بی آئی ایس پی کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو سال نو 2025 کی مبارکباد بھی دی۔
چیئرپرسن نے سیکرٹری عامر علی احمد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر نور اور اسٹاف کے ہمراہ نئے سال کا کیک بھی کاٹا گیا۔