نئے سال کا آغاز، سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

نئے سال کا آغاز، سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

نئے سال کی شروعات کے ساتھ ہی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 2,73,600 روپے تک پہنچ گئی۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 2,34,568 روپے ہوگئی۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر فی اونس 2624 ڈالر ہوگئی ہے۔

تاہم ایک تولہ چاندی کی قیمت 3350 روپے پر برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ڈالر بھی سستا

واضح رہے کہ گزشتہ سال ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

دسمبر 2023 میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے تھی، جو دسمبر 2024 تک بڑھ کر 2 لاکھ 73 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کی مقامی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں ملک کی اقتصادی صورتحال، زرمبادلہ کے بحران، اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے رحجان اور معیشت میں غیریقینی کیفیت شامل ہیں۔ یہ عوامل سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا باعث بنے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *