رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران برآمدات میں اضافہ ہو گیا

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران برآمدات میں اضافہ ہو گیا

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران برآمدات میں اضافہ ہو گیا، پہلے 6 ماہ کے دوران برآمدات میں 10.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر مجموعی برآمدات کا حجم 16 ارب 56 کروڑ ڈالررہا،گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران برآمدات تقریبا 15 ارب ڈالر تھیں۔

رواں سال دسمبر میں مجموعی برآمدات میں 0.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر میں ملکی مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 84 کروڑ ڈالر رہا،گزشتہ سال دسمبر میں مجموعی برآمدات 2 ارب 82 کروڑ ڈالر تھیں۔

نومبر کے مقابلے مجموعی برآمدات میں 0.28 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا، نومبر میں مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 83 کروڑ ڈالر تھا، رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران درآمدات میں 6.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی تا دسمبر مجموعی درآمدات کا حجم 27 ارب 73 کروڑ ڈالررہا،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے درآمدات 26 ارب 13 کروڑ ڈالر تھیں،دسمبر میں مجموعی درآمدات میں سالانہ 14.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،دسمبر میں مجموعی درآمدات کا حجم 5 ارب 28 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں مجموعی درآمدات 17.44 فیصد بڑھ گئیں، نومبر کے دوران ملکی مجموعی درآمدات 4 ارب 50 کروڑ ڈالر تھیں،رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں تجارتی خسارے میں 0.18 فیصد اضافہ ہوا۔

جولائی تا دسمبر تجارتی خسارہ 11 ارب 17 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا،دسمبر کے مہینے میں تجارتی خسارے میں سالانہ 34.80 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دسمبر کے دوران تجارتی خسارہ 2 ارب 44 کروڑ ڈالر رہا،

نومبر کے مقابلے دسمبر میں تجارتی خسارے میں ماہانہ 46.61 فیصد اضافہ ہوا،نومبر کے دوران ملکی تجارتی خسارہ 1 ارب 66 کروڑ ڈالر تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *