پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے ہی دن تین ریکارڈز بن گئے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے ہی دن 100 انڈیکس میں 2200 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 17 ہزار 341 پوائنٹس کی سطح کو عبور کر گیا۔
اسٹاک ایکسچینج کا اختتام بھی تاریخ ساز رہا کیونکہ انڈیکس 1881 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 17 ہزار پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا۔
جبکہ اس دوران 461 کمپنیوں کے شیئرز میں ٹریڈنگ ہوئی، جن میں سے 258 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 160 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی دیکھنے کو ملی۔ مجموعی طور پر 95 کروڑ 62 لاکھ مالیت کے شیئرز کی ٹریڈنگ کا حجم 46 ارب روپے سے زائد رہا۔