اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی تاریخ میں مزید توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی تاریخ میں مزید توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی تاریخ میں مزید 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جو گاڑی مالکان ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کریں گے، ان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی اور انہیں 200 فیصد تک جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے اور دوبارہ رجسٹریشن پر 200 فیصد جرمانہ وصول کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: نئے سال کا پہلا دن، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم

شہریوں کی سہولت کے لیے سمارٹ کارڈ صارفین اسلام آباد سٹی ایپ کے ذریعے 24 گھنٹے گھر بیٹھے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔ وہ گاڑی مالکان جو کئی سالوں سے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کر پا رہے، انہیں فوری طور پر ٹیکس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید برآںشہریوں کی سہولت کے لیے ایکسائز کاونٹر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے فوراً ٹوکن ٹیکس جمع کروا لیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *