راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیئے جانے کی کاروائی کو کالعدم قرار دے دیا۔
یہ فیصلہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوا، جہاں علی امین گنڈاپور کے وکیل محمد فیصل ملک نے عدالت میں پیش ہو کر یہ موقف اختیار کیا کہ وزیراعلی پشاور ہائیکورٹ میں 16 جنوری تک ضمانت پر ہیں۔
عدالت نے وزیراعلیٰ کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کے حق میں 32 مقدمات میں حفاظتی حکم جاری کیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف اشتہاری قرار دیئے جانے کی تمام قانونی کارروائی ختم ہو گئی۔
یہ قانونی کامیابی وزیراعلیٰ کے لئے اہم ہے، جس سے ان کے خلاف مقدمات میں مزید پیشرفت رک گئی ہے۔