پی ایس ایل 10: پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب گوادر سے لاہور منتقل ہونے کا امکان

پی ایس ایل 10: پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب گوادر سے لاہور منتقل ہونے کا امکان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کو گوادر سے لاہور منتقل کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاجسٹک چیلنجز کے پیش نظر تبدیلی کا قوی امکان ہے، ابتدائی طور پر پی سی بی نے لیگ کے نئے ایڈیشنزمیں پلیئرز کے چناؤ کی تقریب گوادر میں سجانے کااعلان کیا تھا، لیکن اب اسے لاجسٹک مسائل کے سبب 11 جنوری کو لاہور میں ہی منعقد کیا جاسکتا ہے

پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن 7 اپریل سے 20 مئی تک شیڈول ہے، اسے کامیاب بنانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کیا اے آئی روبوٹ خلا میں بھی انسانوں کی جگہ لے لیں گے؟

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، جارحانہ مزاج آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر بھی ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے پہلی بار پاکستان سپر لیگ 2025 کے لیے اپنی دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے پلیئرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان جیسن ہولڈر نے بھی پہلی بار پی ایس ایل کیلئے سائن اپ کر لیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *