سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

ملک میں سونے کی  فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

اس کے ساتھ ہی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث اس کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جہاں سونے کا فی اونس بھاؤ 11 ڈالر بڑھ کر 2635 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

یہ اضافہ گزشتہ روز کے 1000 روپے کے اضافے کے بعد ہوا ہے، جس سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اُتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *