اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کل بارش اور برفباری ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب،گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، کو ہستان، با جوڑ،خیبر، شانگلہ، بونیر،بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اور برفباری ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک،کرم اوروزیرستان میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ صبح کے اوقات میں صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے۔
کو ئٹہ،چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبدا للہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب،بارکھان،لورالائی،موسیٰ خیل،قلات،پنجگور،تربت،دالبندین اورنوکنڈی میں چند مقامات پر بارش اور بر فباری ہونے کی توقع ہے۔
راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، میانوالی، بھکر میں ہلکی بارش جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں بھی بار ش اور برفباری ہونے کی پیشگوئی ہے۔
صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، منگلا، جہلم، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، قصور، ا وکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہا ولنگر، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی غازی خان اور گرد و نواح میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
سکھر، جیکب آباد، اور لا ڑکا نہ میں ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں با رش اور برفباری ہونے کی توقع ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان،شمالی بلوچستان اور مری میں چند مقامات پر ہلکی بارش جبکہ بالا ئی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر برفباری ہو ئی۔پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں دھند رہی۔