خیبرپختونخوا میں وزراء اور محکموں کی کارکردگی غیر تسلی بخش، بیشتر محکمے صرف10فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ کر سکے

خیبرپختونخوا میں وزراء اور محکموں کی کارکردگی غیر تسلی بخش، بیشتر محکمے صرف10فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ کر سکے

خیبرپختونخوا حکومت وفاق کے خلاف احتجاج اور تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی رہائی کیلئے مصروفیت کے باعث رواں سال کے 6ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا صرف13فیصد خرچ کر سکی۔

رواں مالی سال 2024-25 کے دوران بندوبستی اور قبائلی اضلاع کیلئے مجموعی طور پر 416 ارب روپے ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے تاہم 6 ماہ کے دوران تین محکمے ایک بھی کوڑی خرچ نہ کرسکے۔

خیبرپختونخوا کے اہم ترین محکمہ تعلیم 6ماہ کے دوران مختص ترقیاتی بجٹ کا صرف14فیصد، محکمہ خزانہ صرف 5 فیصد، محکمہ سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی صرف 4 فیصد، محکمہ صحت صرف 10 فیصد، لوکل گورنمنٹ صرف 10 فیصد، محکمہ سیاحت صرف 10 فیصد، ملٹی سیکٹر ڈویلپمنٹ صرف 12 فیصد، محکمہ کھیل، ثقافت و آرکیالوجی صرف 12 فیصد بجٹ خرچ کر سکی ہے۔

سرکاری حج اسکیم میں 5 ہزار کا کوٹہ موجود، وزارت مذہبی امور کا مزید درخواستیں لینے کا فیصلہ

تحصیل سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے مختص24 ارب روپے میں سے ایک بھی کوڑی خرچ نہیں کی جا سکی ہے۔ اربن پالیسی یونٹ مختص 50 کروڑ روپے ترقیاتی بجٹ میں ایک بھی روپیہ خرچ نہ کر سکی۔ ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ خرچ نہ کرنے کی ایک وجہ صوبائی حکومت کا وفاق کے خلاف اور عمران خان کی رہائی سے متعلق احتجاج کرنا ہے۔ حکومت کی تمام تر توجہ احتجاج پر مرکوز رہی جس کی وجہ سے نصف سال گزرنے کے باوجود ترقیاتی بجٹ کا محض 13فیصد خرچ کیا جا سکا۔

دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ زراعت نے مختص 16ارب 77کروڑ میں سے 5ارب، محکمہ اوقاِٖ ف، حج و مذہبی امور مختص ایک ارب3 کروڑ میں سے 17کروڑ 70 لاکھ روپے، بورڈ آف ریونیو مختص 63کروڑ میں سے 13کروڑ76لاکھ، نکاس آب او رپینے کے پانی کیلئے مختص5ارب میں سے ایک ارب3کروڑ روپے خرچ کئے جا سکے ہیں۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم مختص 16ارب10کروڑ95لاکھ روپے ترقیاتی بجٹ میں سے 2 ارب37کروڑ روپے، محکمہ انرجی اینڈ پاور مختص 29 ارب54کروڑ میں سے 75کروڑ روپے، محکمہ ماحولیات مختص 6کروڑ 71لاکھ میں سے 59 لاکھ، محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن مختص 65 کروڑ67لاکھ میں سے 9 کروڑ69لاکھ روپے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مختص 15کروڑ46 لاکھ میں سے ایک کروڑ42 لاکھ، محکمہ خزانہ مختص2 ارب44کروڑ میں سے 12کروڑ67لاکھ روپے خرچ کر نے میں کامیاب رہی ہے۔

دستاویزات کے مطابق محکمہ خوراک مختص 19کروڑ89لاکھ میں سے 4کروڑ40ؒٓ لاکھ، محکمہ جنگلات مختص 5ارب87کروڑ میں سے70کروڑ، محکمہ صحت مختص25 ارب29کروڑ میں سے 2ارب79کروڑ روپے خرچ کر سکی ہے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم مختص3ارب41کروڑ49لاکھ میں سے 79 کروڑ، محکمہ داخلہ ایک ارب58 کروڑ77لاکھ میں سے 82کروڑ، محکمہ ہاؤسنگ مختص 30کروڑ20لاکھ میں سے 2کروڑ84لاکھ، محکمہ صنعت مختص ایک ارب28کروڑ میں سے 32کروڑ50لاکھ، محکمہ اطلاعات مختص4کروڑ65لاکھ میں سے 2کروڑ21لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ خرچ کر سکی ہے۔ محکمہ لیبر مختص 15کروڑ29لاکھ روپے میں سے ایک کوڑی بھی خرچ نہ کر سکی۔

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کل بارش اور برفباری ہونے کی پیشگوئی

قانون و انصاف کیلئے مختص ایک ارب44کروڑ99لاکھ میں سے 25کروڑ92لاکھ، محکمہ لائیو سٹاک مختص2ارب14کروڑ میں سے 57کروڑ روپے، لوکل گورنمنٹ مختص3ارب 18 کروڑ85لاکھ میں 34کروڑ، محکمہ معدنیات مختص18کروڑ26لاکھ میں سے 7کروڑ35لاکھ، ملٹی سیکٹر ڈویلپمنٹ کیلئے مختص47 ارب47کروڑ49لاکھ میں سے6ارب2کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔

محکمہ پاپولیشن ویلفئیر مختص 41کروڑ70لاکھ میں سے 8کروڑ39لاکھ، محکمہ بحالی و آبادکاری مختص ایک ارب59کروڑ36لاکھ میں سے 30 کروڑ58لاکھ، شاہراہوں کی مد میں مختص 45ارب21کروڑ میں سے 13ارب51کروڑ، محکمہ سوشل ویلفیئر مختص ایک ارب2کروڑ میں سے 15کروڑ71لاکھ، محکمہ کھیل، ثقافت و آرکیالوجی مختص5ارب52کروڑ79لاکھ میں سے69کروڑ41لاکھ روپے خرچ کر سکی ہے۔

محکمہ سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مختص ایک ارب36کروڑ میں سے 6کروڑ، سیاحت کیلئے مختص7ارب81کروڑ58لاکھ میں سے 78کروڑ 77 لاکھ، محکمہ ٹرانسپورٹ مختص 5کروڑ31لاکھ میں سے ایک کروڑ7لاکھ، شہری ترقی کیلئے مختص20ارب19کروڑ62لاکھ میں سے 5 ارب23کروڑ72لاکھ روپے اور پانی منصوبوں کیلئے مختص24ارب18 کروڑ 67لاکھ میں سے 3 ارب 32کروڑروپے خرچ کئے جا سکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *