سریے اور سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سریے اور سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

ملک میں سریے اور سیمنٹ کی تازہ قیمتیں سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق آج لوکل سریے کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار روپے فی ٹن سے شروع ہو کر 2 لاکھ 32 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ گئی۔

مختلف شہروں میں سریے کی قیمتوں میں فرق دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار روپے، لاہور میں 2 لاکھ 82 ہزار روپے، ملتان میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے، اسلام آباد میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے اور فیصل آباد میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

برانڈڈ سریے کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار روپے فی ٹن سے 2 لاکھ 54 ہزار روپے فی ٹن تک ریکارڈ کی گئی ہے۔نومبر سے اب تک تعمیراتی سریے کی قیمتوں میں 5 سے 8 ہزار روپے کی کمی آئی ہے۔ سال 2024 کے آغاز میں سریے کی فی ٹن قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی مگر ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد اس کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر 50 ہزار روپے کی کمی آئی ہے۔

سیمنٹ کی قیمتیں
دوسری جانب دسمبر 2024 میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں بھی معمولی کمی آئی ہے۔ ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1433 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ جنوبی شہروں میں یہ قیمت 1385 روپے رہی۔

اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت 1397 روپے، راولپنڈی میں 1388 روپے، گوجرانوالہ میں 1450 روپے، سیالکوٹ میں 1430 روپے، لاہور میں 1493 روپے، فیصل آباد میں 1430 روپے، سرگودھا میں 1420 روپے، ملتان میں 1441 روپے، بہاولپور میں 1477 روپے، پشاور میں 1450 روپے اور بنوں میں 1390 روپے ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1340 روپے، حیدرآباد اور سکھر میں 1340 روپے، لاڑکانہ میں 1400 روپے، کوئٹہ میں 1435 روپے اور خضدار میں 1347 روپے ریکارڈ کی گئی۔

مجموعی طور پرسریے اور سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *