حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا دوسرا دور ختم

حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا دوسرا دور ختم

حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا دوسرا دور ختم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کمیٹی اجلاس ختم ہونے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں اپوزیشن نے اپنے بعض مطالبات پیش کیے۔ کمیٹی کا تیسرا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مثبت تجاویز دی ہیں۔ اپوزیشن نے عمران خان سے مشاورت کیلئے مزید وقت مانگا ہے۔ آئندہ اجلاس میں ایک حتمی ڈرافٹ تیار کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مذاکراتی کمیٹی بہت اچھے اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی تھی۔ پہلی کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث آنیوالے امور پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔ میرا کردار بطور ایک سہولتکار ہے۔ امید کرتا ہوں کہ مذاکراتی کمیٹی میں شریک فریقین مذاکرات کو مثبت انداز میں چلائیں گے۔ملک کو درپیش دہشتگردی، معیشت سمیت دیگر مسائل کو بھی اسی کمیٹی میں زیر غور لایا جائے۔ ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ملک کو درپیش مسائل کو حول کرنے کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: حکومت کیساتھ مذاکرات، پی ٹی آئی کے 2 بڑے مطالبات سامنے آگئے

حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگیا:

 

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *