سعودی ریال کی قدر میں اضافہ

سعودی ریال کی قدر میں اضافہ

سعودی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 5 پیسے بڑھ کر 74.30 روپے پر پہنچ گئی۔

اسی طرح بھارتی روپے کے مقابلے میں بھی سعودی ریال 5 پیسے اضافے کے ساتھ 22.86 روپے پر آ گیا جبکہ بنگلہ دیشی ٹکے کی قیمت میں 18 پویشہ کا اضافہ ہو کر یہ 32.06 ٹکے پر پہنچ گئی۔

سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن سینٹرز کے مطابق 2 جنوری 2025ء کو سعودی ریال کا ایکسچینج ریٹ اور ٹرانزیکشن فیس میں یہ تبدیلیاں ریکارڈ کی گئیں۔

مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

دوسری جانب انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوئی۔

گزشتہ کاروباری دن میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 55 پیسے تھی، جس کا مطلب ہے کہ آج ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ دیکھنے کو آیا ہے اور اس کی قیمت 279 روپے 70 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *