ملک بھر میں سردی کا زور برقرار ہے اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت انتہائی حد تک کم ہو گیا ہے، شہری گرم کپڑوں اور ہیٹرز کا سہارا لے رہے ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری نے سردی کی شدت کو مزید بڑھا دیا ہے۔
موسمیاتی ذرائع کے مطابق آستُور میں صبح کے وقت درجہ حرارت منفی 3 جبکہ اسکردو میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر شہروں میں فیصل آباد میں پارہ 5، سیالکوٹ میں 6، راولپنڈی میں 7، ملتان میں 8، لاہور میں 9، اور کراچی میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہےجس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔