بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر تسکین احمد نے پاکستانی گیند باز محمد عامر کا 4سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق تسکین احمد نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل) کے ایک میچ میں 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح اہم اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے محمد عامر کا بہترین بولنگ کاریکارڈ توڑ دیا۔
بی پی ایل میں راج شاہی کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، سابق پاکستانی فاسٹ بولر نے 2020ء میں بی پی ایل میں کھلنا ٹائیگرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سلہٹ رائلز کے 6 کھلاڑیوں کو صرف 17 رنز کے عوض آؤٹ کیا تھا۔