زرائع کے مطابق ڈاکٹر سید توقیر شاہ کو وزیر اعظم کا مشیر برائے کیبنٹ ڈویژن بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ، ڈاکٹر توقیر شاہ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا ۔
زرائع کے مطابق ڈاکٹر توقیر شاہ کا شمار وزیر اعظم شہباز شریف کے قابل اعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے، ڈاکٹر توقیر شاہ اس وقت ورلڈ بنک میں ایگیزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔
زرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر توقیر شاہ کی ورلڈ بنک میں تعیناتی ختم ہونے میں ابھی دو سال باقی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کے کہنے پر ڈاکٹر توقیر شاہ ورلڈ بنک سے مستعفی ہوں گے۔
زرائع کے مطابق ورلڈ بنک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر توقیر شاہ پاکستان ، افغانستان، الجیریا، گھانا، ایران، تنزانیہ کے حوالے سے قیادت کر رہے تھے۔
ڈاکٹر توقیر شاہ ماضی میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کی سیٹ ختم کی جائے گی، پرنسپل سیکرٹری کی جگہ سپیشل سیکرٹری وزیراعظم آفس تعینات کیا جائے گا۔
ڈاکٹر توقیر شاہ بیوروکریسی کی کارکردگی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے پراجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے وزیر اعظم کو سپورٹ فراہم کریں گے۔