مذاکرات مثبت نتیجے پر جانےچاہئیں ورنہ حکومت ڈگمگا جائیگی:شاہ محمود قریشی

مذاکرات مثبت نتیجے پر جانےچاہئیں ورنہ حکومت ڈگمگا جائیگی:شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان نازک موڑ پر کھڑا ہے، میری دعا ہے مذاکرات کسی منطقی نتیجے تک پہنچ جائیں ، مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے پی ٹی آئی کو نہیں۔

حکومت سے مذاکرات کا نتیجہ مثبت نکلنا چاہیے ، ورنہ حکومت کو ڈگمگانے میں دیرنہیں لگے گی، ابھی مذاکرات ہونے دیں، حکومت اپنا پریڈ پورا کرتی ہے یا نہیں وہ بعد کی بات ہے، مذاکرات کی ناکامی جمہور ی دور کیلئے خطرہ ہوگی،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سوچ اور فیصلہ ملک کے مفاد کے لئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں سردی کی لہر برقرار، استور میں پارہ منفی 3 تک گر گیا

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیاسے غیررسمی گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہوطن عزیز پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز در پیش ہیں ،ہم نے نیک نیتی سے مذاکرات کا عمل شروع کیا ہے، جمہوریت کے دعویدار سنجیدگی سے مذاکرات آگے بڑھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:انجینئرنگ یونیورسٹی سوات کے 4کیمپس بند کرنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی ناجائز مطالبہ نہیں ،جو سیاسی قیدی ہیں ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے،پی ٹی آئی رہنما ء کا مزید کہنا تھا کہ ضمانت تو قاتل کو بھی مل جاتی ہے،ہم ڈیڑھ سال سے جیل کاٹ رہے ہیں ، ضمانت ملی نہ کیس شروع ہوا، آج تک سول ملٹری اتفاق سے ہی ترقی ممکن ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *