وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ چین کے ثمرات، پنجاب میں 700ملین ڈالر کی چینی سرمایہ کاری

وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ چین کے ثمرات، پنجاب میں 700ملین ڈالر کی چینی سرمایہ کاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے چین کے اعلی سطح وفد نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

چینی وفد میں چینگ ڈو جنرل کوآرڈینیٹر برائے آئی سی ٹی ہب مس اسکارلٹ اور ڈپٹی سی ای او ہواوے مسٹر یو رے شامل تھے،چینگ ڈونے 700ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامند ی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے اصولی منظوری دے دی، چینگ ڈو حکو مت کے تعاون سے ای- ٹیکسی سروس کا جلد آغاز ہو گا،لاہور نوازشریف آئی ٹی سٹی میں چینی کمپنی کمپیوٹنگ سنٹر بھی قائم کرے گی۔

مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی، 18اشیاء مہنگی، 10 سستی، 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

اس ملاقات میں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں ڈیٹا او رکلاؤڈ سنٹر قائم کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا، پنجاب حکومت ڈیٹا اور کلاؤڈ سنٹر قائم کرنے کیلئے اراضی اور بلڈنگ فراہم کرے گی۔

ملاقات کے دوران پاکستان میں پہلا ای کامرس پلیٹ فارم قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستانی نوجوانوں کو چینی کمپنی آن لائن ورلڈ وائڈ ٹریڈنگ کے لئے ٹریننگ بھی دے گی۔
لاہور میں چینی اشتراک کار سے سمارٹ کنٹرو ل روم، سمارٹ ٹریفک کنٹرول، سمارٹ ٹرانسپورٹ، سمارٹ سینی ٹیشن سنٹر قائم ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *