پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات میں امیدوار کو پاس ہونے کے لیے کم سے کم 40 مارکس حاصل کرنے کی نئی پالیسی کا اطلاق 2026 سے ہوگا۔
پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کو اس پالیسی کے اطلاق کے حوالے سے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ نئی پالیسی کے مطابق امیدوار کو پاس ہونے کے لیے کم سے کم 40 مارکس حاصل کرنا ہوں گے جبکہ رواں سال سے پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اس فیصلے کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ سے تاحال نہیں لی جا سکی ہے۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پالیسی کی منظوری کے لیے سمری تیار کر رکھی ہے۔ اس تبدیلی کے ساتھ ساتھ امتحانات کے لیے گریڈنگ فارمولا بھی نافذ کیا جائے گا۔ امتحانی نظام میں ان اہم تبدیلیوں کی منظوری لینے کے لیے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔