اسلام آباد: محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس ادائیگی کی مہلت میں مزید 15روز کی توسیع کردی ہے۔
ڈی جی ایکسائز کی صدارت میں محکمہ ایکسائز کے اہم اجلاس میں ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ٹوکن ٹیکس ادائیگی کیلئے مہلت میں مزید 15روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی کی صورت میں گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔ 15جنوری کے بعد ٹوکن ٹیکس ادا کرنے کی صورت میں 200فیصد جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
شہریوں کو ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے لئے اسمارٹ ایپ کی سہولت بھی دی گئی ہے، ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ شہری گاڑی کی رجسٹریشن منسوخی سے بچنے کیلئے اپنا ٹیکس فوری طور پر جمع کرائیں۔